رمضان المبارک میں فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھنا

سوال :-
استفتاءکیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں رمضان المبارک میں مساجد میں فجرکی نماز عام طورپر اذان کے بعد جلدی پڑھی جاتی ہے۔یعنی غیررمضان میں روشنی پھیل جانے کے بعدجبکہ رمضان المبارک میں اندھیرے میں ہی پڑھی جاتی ہے۔ کیاشریعت مطہرہ کی روشنی میں ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟بینوا فتوجرواالمستفتیمولانافریدالحق صاحبکوٹھا(صوابی)

جواب :-

الجواب باسم ملھم الصواب
حامداًومصلیاً!
صورت مسئولہ کے مطابق رمضان المبارک میں فجرکی نماز مساجدمیں باجماعت اندھیرے میں پڑھنا جائز ہے۔صبح صادق کے بعد سے لے کرطلوع آفتاب سے پہلے تک کا سارا وقت نماز فجر ہی کا ہے،اس دوران جس وقت بھی کوئی نماز پڑھناچاہے توجائز ہے۔ فجرکی نماز میں مستحب یہ ہے کہ جب روشنی پھیل جائے تو پڑھی جائے کیونکہ حدیث مبارکہ میں اس کی فضیلت آئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ احناف کے ہاں غیررمضان میں فجر کو اسفارمیں یعنی روشنی پھیل جانے کے بعد ہی پڑھنا افضل ہے،لیکن رمضان المبارک میں فجر کی نمازصبح صادق کے بعد فوراً اداکرلینابہترہےتاکہ اکثرلوگ باجماعت نماز پڑھ سکیں۔شریعت میں کثرت جماعت مقصود ہے عام حالات میں اسفار میں کثرت جماعت ہوتی ہے جبکہ رمضان المبارک میں جلدی پڑھنے میں کثرت جماعت ہوتی ہے۔
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ:تَسَحَّرَا فَلَمَّا فَرَغَا مِنْ سَحُورِهِمَا، قَامَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الصَّلاَةِ، فَصَلَّى، قُلْنَا لِأَنَسٍ: كَمْ كَانَ بَيْنَ فَرَاغِهِمَا مِنْ سَحُورِهِمَا وَدُخُولِهِمَا فِي الصَّلاَةِ؟ قَالَ:قَدْرُ مَا يَقْرَأُ الرَّجُلُ خَمْسِينَ آيَةً.
صحیح بخاری،دارطوق النجاۃ،الطبعۃ الاولیٰ،1422ھ،رقم الحدیث:576۔
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ:تَسَحَّرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قُمْنَا إِلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: قُلْتُ: كَمْ كَانَ قَدْرُ ذَلِكَ؟ قَالَ:قَدْرُ خَمْسِينَ آيَةً۔
سنن ترمذی،مطبعہ مصطفیٰ البابی،مصر،الطبعۃ الثانیہ،1395،رقم الحدیث:703۔
قوله: (خمسين آية) لقد تحير الحافظ في هذا الحديث فإن قدر خمسين آية يمكن في أقل من أربع دقائق، ثم قال: إن هذا التبين إنما هو من شأن النبوة لا يمكن لغيره وهو حقيقة الأمر، ودل الحديث على تغليسه عليه الصلاة والسلام في رمضان وهو عمل قطان ويوبند.
العرف الشذی،دارالتراث العربی،بیروت،الطبعۃ الاولیٰ،1425،ج:2،ص:153۔
والذي يَظْهَر أَنَّ العملَ في عهدِ النبي صلى الله عليه وسلّم كان على التَّغْلِيس ولا يجب أن يكونَ بِقَدْرِ ما رامَهُ الشافعية رحمهم الله تعالى مع أَنَّ الزمانَ إذْ ذاك كان زمانَ الشدة في العمل، والنَّاس كانوا يَتَقَيَّدون بصلاةِ الليل، فلم تَكُنِ الجماعة تَخْتَل بالتغليس، ثُمَّ إذا نشأ الإِسلامُ وكَثُرَ المسلمون وعَلِمَ أَنَّ فيهم ضعفًا عَمَلَ بالإِسفار في زمن الصحابة رضي الله عنهم، لئلا يُفضي إلى تقليل الجماعةِ، وقد عَلِمْتَ فيما سَبَقَ أَنَّ بُطْأَ النَّاس وتعجيلهم ممَّا قد رَاعَاه النَّبي صلى الله عليه وسلّم أيضًا، فلو اجتمع النَّاس اليوم أيضًا في التَّغْلِيس لقُلنا به أيضًا كما في مبسوط السَرَخْسي في باب التيمم أَنَّه يُستحب التَغْلِيس في الفجر، والتعجيل في الظُّهْرِ إذا اجتمع النَّاس۔۔۔۔الخ
فیض الباری،دارالکتب العلمیہ،بیروت،الطبعۃ الاولیٰ،1426ھ،ج:2،ص:177۔
اوررمضان المبارک میں (صبح کی نماز)مصلحۃً جلدی پڑھ لینے میں مضائقہ نہیں ہے۔
کفایت المفتی،دارالاشاعت،کراچی،2001،ج:3،ص:67۔
رمضان المبارک میں سحری کے بعد اول وقت فجرکی نماز کے لیے اگرنمازی جمع ہوجائیں اورروزانہ کے وقت معمول تک تاخیرہونے سے جماعت چھوٹنے یاقضاہوجانے کااندیشہ ہے تواول وقت جماعت کرلینابہترہے۔
فتاویٰ محمودیہ،دارالافتاءجامعہ فاروقیہ کراچی،ج:5،ص:330۔
رمضان المبارک میں اگرغلس میں جماعت میں حاضرین حاضرہوں تواسفارمیں تقلیل ہوجائے،لوگ سوجائیں،باجماعت نماز فوت ہوجائےتوپھرغلس کواختیارکیا جائے گا۔
فتاویٰ محمودیہ،دارالافتاءجامعہ فاروقیہ کراچی،ج:5،ص:330۔
رمضان المبارک میں سحری کے بعد فجرکی جماعت میں تاخیرکرنے سے لوگ سوجاتے ہیں اورنمازقضاء ہوجاتی ہے،تونمازیوں کے جمع ہونے کی سہولت کےخاطراوران کی نمازکوفوت ہونے سے بچانے کے لیے اول وقت میں فجرکی نماز پڑھ لینابہترہے۔
فتاویٰ قاسمیہ،مکتبہ اشرفیہ،دیوبند،پہلاایڈیشن،1437ھ،ج:5،ص:277۔
واللہ اعلم بالصواب
مفتی ابوالاحرار اُتلوی
دارالافتاء
جامعہ امام محمدبن الحسن الشیبانی
محلہ سلیمان خیل (جبر) ٹوپی صوابی
فتوی نمبر:40/1444
تاریخ اجراء:14/03/2023