جامعہ کا تعارف


  • جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی اور اسکے عملے کا محتٖصر تعارف


    جامعہ کا تعارف :
    جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی ؒ خالص ایک دینی تعلیمی ادارہ ہے جس کی بنیاد حضرت مولانا ڈاکٹر نورالحق صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے رکھی ہے ،چونکہ آج کل جہاں پر اور فتنے مسلمانوں پر موسلادھار بارش کی طرح برس رہے ہیں وہی پر مستشرقین نے احادیث ِنبویہ کو ہدف بنا کر ایک طرف فتنہ انکار ِحدیث کو مختلف صورتوں میں پھیلا رہے ہیں اور ذخیرہ احادیث سے کمزور اور بے اصل روایات کو جمع کرکے ان پر سائنس اور تاریخ کے اعتبار سے اعتراضات اور اشکالات کرکے مسلمانوں کے دلوں میں احادیث نبویﷺکو مشکوک قرار دینے کی مذموم کوشش میں مصروف ہیں تو دوسری طرف موضوع ومن گھڑت روایات کو ترویج دےکر امت کو حقیقی اور صحیح سنت سے دور کرنے کی سعی میں لگے ہوئے ہیں ،چنانچہ ان حالات میں یہ ضروری تھا کہ کوئی ایسا ادارہ قائم ہو جو علماء کرام اور طلباء کرام میں علوم ِحدیث کے ماہرین کی ایک جماعت تیار کرکے اس فتنوں کا مقابلہ کرسکے ۔
    اسی غرض سے حضرت ڈاکٹر صاحب نے اہل ِمحلہ ،خصوصا اپنےبڑے بھائی مولانا عبد الحق صاحب کے تعاون اورحضرت مولانا مفتی فضل کریم صاحب (بانی ومہتمم جامعہ محمودیہ ،خلیفہ مجاز فقیہ عصر مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی محمد فرید صاحب )حضرت مفتی محمد نصیر صاحب(مدیر مدرسہ سلمان فارسی ؓوضلعی مسؤل وفاق المدارس العربیہ ) ،حضرت مولانا خانزادہ صاحب اور دیگر علماء کرام کی مشاورت سے جامعہ امام محمد کی بنیاد رکھی ۔
    جامعہ کا عملہ :
    الحمدللہ جامعہ میں اس وقت مختلف شعبہ جات ہیں جن میں کل چھ6 اساتذہ کرام خدمت انجام دے رہے ہیں :
     حضرت مولانا ڈاکٹر نورالحق صاحب
    • پی ،ایچ ،ڈی (حدیث ):IIUI(انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد )
    • فاضل درس ِنظامی جامعہ فریدیہ اسلام آباد
    • خدمات :
    • بانی ومہتمم جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی ؒ،ٹوپی ،صوابی
    • رئیس دارالافتاء امام محمد بن الحسن الشیبانی ؒ
    • امام وخطیب جامع مسجد امام بخاری ؒ
    • استاذ الحدیث وعلومہ جامعہ ھٰذا و مدرسہ سلمان فارسی ؓ ،ٹوپی ،صوابی
    • لیکچرار گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹھا ،صوابی
    • حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الحق جدون صاحب
    • پی ، ایچ ، ڈی سکالر :AWKUM (عبدالولی خان یونیورسٹی مردان )
    • فاضل درس ِنظامی جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک ،نوشہرہ
    • خدمات :
    • استاذ ونگران شعبہ تحقیق وتالیف جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی ؒ
    • لیکچرار ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ
    • حضرت مولانامفتی ڈاکٹر بخت شید صاحب
    • پی ، ایچ ،ڈی سکالر :IIUI ( انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد )
    • فاضل درس ِنظامی ومتخصص فی الفقہ جامعہ دارالعلوم کراچی
    • خدمات :
    • استاذ علوم الحدیث جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی ؒ
    • رئیس دارالافتاء جامعہ عبد اللہ ابن عباس ؓ گلو ڈھیری ،صوابی
    • حضرت مولانا محمد زوہیب حقانی صاحب
    • ایم ،اے اسلامیات (صوابی یونیورسٹی )
    • فاضل درس ِنظامی (جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک ،نوشہرہ )
    • متخصص فی الحدیث جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی ؒ
    • خدمات :
    • استاذ الحدیث مدرسہ امِ ایمن للبنات ٹوپی ،صوابی
    • مدرس ورفیق دارالافتاءجامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی ؒ
    • امام وخطیب مسجد عبد اللہ ابن عباس ؓ کالوگے
    • حضرت مولانا محمد قاسم صاحب
    • فاضل درس ِنظامی ( جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن ، کراچی )
    • خدمات :
    • مدرس و نگران شعبہ مکتب تعلیم القرآن جامعہ امام محمدبن الحسن الشیبانی ؒ
    • رفیق دارالافتاء جامعہ ھٰذا
    • حضرت مولانا صادق الامین داؤدی جدون صاحب
    • فاضل درس ِنظامی ( جامعہ البنوریہ العالمیہ سائٹ ،کراچی )
    • متخصص فی الفقہ (جامعہ دارالہدی ٰگولڑہ ریلوے اسٹیشن ،اسلام آباد )
    • متخصص فی الحدیث (جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی ؒ )
    • خدمات :
    • ناظم اعلی ٰ جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی ؒ
    • نائب دارالافتاءومدرس جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی ؒ
    • مدرس ونگران امور ِعامہ مدرسہ تحسین القرآن ٹوپی ،صوابی
    • امام وخطیب جامع مسجد ،مسجد ِخدا گلشن ٹاؤن ٹوپی ،صوابی