رسول اللہ ﷺ کے محبت کی وجہ سےاپنے بیٹے کا نام محمد یا احمد رکھنے پر باپ بیٹے دونوں کی بخشش

سوال :-
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس حدیث کے بارے میں کہ:

جواب :-

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب حامداً ومصلیاً اس روایت کوامام سیوطی ؒ نے جمع الجوامع المعروف بالجامع الکبیر(10/299) میں اور علاء الدين علي بن حسام الدين ؒ نے كنز العمال (16/422) میں بغیر سند کے ان الفاظ کے ساتھ ذکر کیا ہے"مَنْ وُلِدَ لَهُ مَوْلُودٌ ذَكَرٌ فَسَمَّاهُ "مُحَمَّدًا" حُبًّا لِي وَتَبرُّكًا باسْمِي فَإِنَّه هُوَ وَمَوْلُودُه فِي الْجَنَّةِ". جبکہ امام ابن بكير رحمہ اللہ نے كتاب التسمية (30) میں سند کے ساتھ اس طرح سےذکر کیا ہے: " قال حدثنا حامد بن حماد بن المبارك العسكري، قال حدثنا إسحاق بن سيار أبو يعقوب النصيبي قال حدثنا حجاج بن المنهال قال حدثنا حماد بن سلمة عن برد بن سنان عن مكحول عن أبي أمامة مرفوعا: " من ولد له مولود فسماه محمدا تبركا به كان هو ومولوده في الجنة " لیکن اس میں ایک راوی حامدبن حمادبن مبارک عسکری ہےجس کے بارے میں حافظ ذھبیؒ میزان الاعتدال میں فرماتے ہیں"حامد بن حماد العسكري عن اسحاق بن سيار النصيبي بخبرموضوع هوآفته” اورالمغنی فی الضعفاء میں فرماتے ہیں "حامد بن حماد العسكري عن اسحاق بن سيار النصيبي بموضوع فهوالمتهم به” اور اسی طرح امام ابن جوزیؒ نے بھی اسی سند کے ساتھ کتاب الموضوعات (1/107) میں ذکر کیاہے۔ لہٰذا اس روایت کو نبی کریمﷺ کی طرف منسوب کرنا صحیح نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب" اشتیاق علی ذھبی دارالافتاء جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی 03/دسمبر/2022 الموافق 08/جمادی الاول/ 1444ھ الجواب صحیح (حضرت مولانا) نورالحق (صاحب دامت برکاتہم) رئیس دارالافتاء ومدیر جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی 03/دسمبر/2022 الموافق 08/جمادی الاول/ 1444ھ - ميزان الاعتدال في نقد الرجال لامام شمس الدين أبو عبد الله محمد بن أحمد بن عثمان بن قَايْماز الذهبي (المتوفى: 748هـ)الطبعة: الأولى، 1382 هـ - 1963 م ج1 ص447 ترجمة1672 2- المغني في الضعفاء للامام شمس الدين أبو عبد الله محمد بن أحمد بن عثمان بن قَايْماز الذهبي (المتوفى: 748هـ) ج1 ص145 ترجمة1272