ضروری ھدایات و قواعد

  • جامعہ کے طلبہ کے لئے قواعد و ضوابط


    1 - ہر طالب علم اپنی نیت کی اصلاح کرے اور تخصص فی الحدیث میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور سنت ِرسول ﷺکی خدمت کی نیت سے داخلہ لیں ۔

    2 - ہر طالب علم کی اہل ِسنت والجماعت " علماء دیوبند " کے مسلک ِحق سے وابستگی ضروری ہے اسلاف ِامت کے فکروعمل سے مکمل مطابقت اور ہم آہنگی رکھے اور اس سے کسی بھی قسم کا انحراف نہ کرے ۔

    3 - جس طالب علم کے بارے میں " مسلک ِعلماءدیوبند "میں شکوک وشبہات پیدا کرنے یا دیوبند سے وابستہ تحاریک کے بارے میں منفی پروپیگنڈے کا یقینی علم ہو جائے تو اس کاداخلہ منسوخ کیا جائے۔

    4 - ائمہ اربعہ ؒسمیت تمام اسلاف اور خصوصا علمائے دیوبند کے شان میں گستاخی کرنے سے گریز کرے ۔

    5 - نماز باجماعت کی پابندی ہر طالب علم کے لئے ضروری ہے ،ترک ِجماعت کے لئے کوئی غیر شرعی عذر مسموع نہ ہوگا۔

    6 - ہر طالب علم کے لئے اخلاق واعمال صورت وسیرت اور لباس میں صلحاء امت کی اتباع ضروری ہے ۔

    7 - اپنے ساتھیوں یا ملازمین ادارہ سے لڑنا جھگڑنا ،بدکلامی یا بد اخلاقی سے پیش آنا ایک دوسرے کی چغلی ،غیب جوئی ،غیبت ، مزاق اڑانا اور بے ہودہ مزاق کرنا بدترین غیوب ہیں ،ان سے اجتناب کرنا ہر طالب علم کا فرض ہے ۔

    8 - ادارہ چونکہ محلے کی مسجد میں واقع ہے لہٰذا اہل ِمحلہ سے تعلق بنانے یا کسی قسم کے بدکلامی بد اخلاقی سے گریز کرے ۔

    9 - طالب علم ادارہ اور مسجد کے انتظامی امور میں دخل اندازی ہر گز نہ کرے ۔

    10 - کتابیں جو طلباء کو مہیا کی گئی ہیں ان کی حفاظت کرنا طلباء کی ذمہ داری ہے ،کتاب پر لکھنا ،نشان لگانا یا خراب کرنا قابل ِ مواخذہ ہوگا ۔

    11 - کتاب اجازت اور اندراج کے بغیر لے جانا ممنوع ہوگا ۔

    12 - مستعار لی ہوئی کتاب گم کرنے یا تلف کرنے کی صورت میں ہر جانہ ادا کرنا ہوگا ۔

    13 - کورس میں بعض محاضرات ترتیب دئیے گئے ہیں جن کے لئے مہمان علمائے کرام تشریف لائینگے تو ان کی عزت واحترام کرنا اور محاضرہ میں بروقت شریک ہو نا اور دل جمعی سے بیٹھنا ضروری ہوگا ۔

    14 - طلباء کے لئے کلاس میں حاضری محاضرات میں شرکت اور روزانہ کی معمولات (مطالعہ ،تخریج اور حفظ ِحدیث )کرنا لازمی ہوگا ۔