جامعہ کا نظام تعلیم


  • جامعہ کا نظم ونسق :


    جامعہ کا تمام تر نظم ونسق خود حضرت ڈاکٹر صاحب کی نگرانی اور زیر ِاہتمام رہتا ہے ،البتہ جامعہ کی کامیابی اور ترقی کےلئے مختلف اوقات میں عمومی اور خصوصی دونوں قسم کی شوری ٰسے مشورے لئے جاتے ہیں،عمومی مشورہ میں اہل محلہ اور مسجد کی کمیٹی شامل ہے جبکہ خصوصی مشورہ میں وفاق المدارس العربیہ کےضلعی مسؤل وجامعہ کے سرپرست ِاعلی ٰحضرت مفتی محمد نصیر حقانی صاحب ،جامعہ کے اساتذہ اور علاقہ کے دیگر اکابر ومشایخ شریک رہتے ہیں۔ نظام ِتعلیم : جامعہ میں ملک کی دیگر جامعات کی طرح شوال المکرم کے تقریبا دوسرے ہفتے سے داخلوں کا آغاز کیا جاتا ہے جو چار ،پانچ دن تک جاری رہتا ہے ،درجہ تخصص فی الحدیث میں داخلہ کے لئے کم از کم دورہ حدیث کی اہلیت شرط ہے ،جامعہ کا تعلیمی دورانیہ شوال المکرم سے لیکر شعبان تک جاری رہتا ہے ۔