جامعہ کی تاسیس
-
جامعہ کی تاسیس: جامعہ امام محمد کی بنیاد25/شوال المکرم/1441ھ بروز ِبدھ بمطابق 2020/جون/17 کو محلے کی جامع مسجد ،مسجد امام بخاری ؒ میں اکابر علماء ، بالخصوص پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا شیخ اعزاز الحق شمس صاحب مجددی نقشبندی ( امیرعالمی مجلس تحفظ ِختم ِنبوت ضلع صوابی )مفتی محمد نصیر حقانی صاحب (مسؤول وفاق المدارس العربیہ ضلع صوابی) ،حاجی عبدالسلام اعوان صاحب (ناظم تحفظ ِ ختم ِنبوت تحصیل ٹوپی )اہل ِمحلہ اور کثیر تعداد میں علماء عظام وطلباء کرام کی موجودگی اور مشائخ کی دعاوؤں کے ساتھ رکھی گئی ، ابتداءً مسجد کے متصل صرف ایک کمرہ تھا جس میں درس وتدریس ،مطالعہ اور دیگر مصروفیات ایک ساتھ جاری رہتی تھی ، اب الحمد اللہ جامعہ میں کلاسز اور رہائش کے لئے مزید تعمیر کی گئی۔