مرنے سے پہلے اگر زبان بند ہو جائے اور دل سے متوجہ ہو کر معافی مانگے اس روایت کی تحقیق

سوال :-
کیا فرماتے ہیں علمائ کرام اس حدیث کے بارے میں

جواب :-

بسم ِاللہ الرّحمٰن الرّحیم
الجواب حامدًا ومصلیًا
تلاش بسیار کے باوجود مذکوبالا حدیث ان ہی الفاظ کے ساتھ ہمیں احادیث کی کسی معتبر کتاب میں نہیں ملا ، دوسرا یہ کہ یہ حدیث صریح نصوص " ثم یتوبون من قریب أي قبل الممات وقبل حبس الألسن (تفسیر قرطبی:5/92 ) اور ان اللہ یقبل توبۃ العبد مالم یغرغر (الحدیث)"کے خلاف ہے،لہذا جب تک صحیح سند کے ساتھ کسی مستند اور معتبر کتاب میں نہ ملے ،اس وقت تک نبی کریم کے انتساب سے اس کو بیان کرنا درست نہیں ہے۔
کتبہ:منصف اسلام
متخصص:جامعہ محمد بن الحسن الشیبانی
29/رمضان/1444الموافق20/اپریل/2023
الجواب صحیح
(حضرت مولانا ) نور الحق (صاحب دامت برکاتہم العالیہ)
مدیر الجامعہ ورئیس دارالافتاء جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی
29/رمضان/1444الموافق20/اپریل/2023