اگر انسان کے پاس پانچ کھجوریں یا روٹیاں یا دینار یا درہم ہے،اور انفاق و خرچ کرنا چاہتا ہے تو بہتریں مصرف کے بارے میں روایت کی تحقیق

سوال :-
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس روایت کے بارے میں کہ:

جواب :-

بسم ِاللہ الرّحمٰن الرّحیم
الجواب حامدًا ومصلیًا
تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت ذخیرہ احادیث میں کسی بھی کتاب میں نہ ملی ،اور جب تک کسی معتبرسند کے ساتھ نہ ملے،تو اس وقت تک رسول اللہﷺ کی طرف اس کو منسوب کرنا صحیح نہیں ہے۔
کیونکہ جو بات آپﷺ سے ثابت نہ ہو، اور اس کے بارے میں یہ کہا جائے ،کہ یہ رسول اللہﷺ کی بات ہے ،بہت سخت گناہ ہے۔جیسا کہ خود آپﷺ کا ارشاد مبارک ہے۔کہ:
"من ‌كذب ‌علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار"(صحيح البخاري:2/1291)
ترجمہ:"کہ جس شخص نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا،تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنالے"۔و اللہ اعلم باالصواب
اشتیاق علی ذھبی
دارالافتاء جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی
2023/04/13 الموافق 22/رمضان المبارک/1444ھ
الجواب صحیح
(حضرت مولانا ) نور الحق (صاحب دامت برکاتہم العالیہ)
مدیر الجامعہ ورئیس دارالافتاء جامعہ امام محمد بن الحسن الشیبانی
2023/04/13 الموافق 22/رمضان المبارک/1444ھ